18 مارچ 2010 - 20:30

ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انتونی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں موجود فورسز کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔

 نئی دہلی میں ایک سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ہندوستانی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے کشمیر میں در اندازی کی کوششیں بڑھ گئی ہیں جو تشویش کی بات ہے ۔اس لئے کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی تعداد کم نہیں کی جائےگي ۔